امریکا ، محمد علی باکسر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا

امریکا ، محمد علی باکسر کے بیٹے کو حراست میں لے لیا گیا

واشنگٹن :امریکامیں مسلمانوں سے تعصب کی انتہا باکسرمحمدعلی کے بیٹے محمدعلی جونیرکوحراست میں لیے جانےکاانکشاف، محمدعلی جونیر7فروری کووالدہ کےساتھ جمیکاسے امریکاپہنچے تھے۔محمدعلی کی اہلیہ بیٹے کی حراست کی وجہ سے پریشان پھرتی رہیں۔ محمدعلی جونیرنے ا یئرپورٹ انتظامیہ کےخلاف عدالت جانے پرغورشروع کردیا، محمدعلی جونیرکوفلوریڈ ا یئرپورٹ پر2گھنٹے تک حراست میں رکھاگیا۔
محمدعلی جونیر سے انکے مسلمان ہونے ہونے سے متعلق پر مبنی سوالات کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے انھیں سخت کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔