پی ایس ایل، سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

پی ایس ایل، سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست

دبئی: دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 165 رنز بنائے جس کا تعاقب سرفراز الیون نے شاندار آغاز میں کیا لیکن آخری چند اوورز میں میچ اسلام آباد یونائٹیڈ کے حق میں رہا۔

میچ کے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 5 رنز درکار تھے لیکن محمد سمیع کی شاندار بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز 5 رنز نہ بنا سکے اور ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے۔

927cc61641c64257bd89eccb2e180301

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد اور کیون پیٹرسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 59 اور 69 رنز بنائے جب کہ اسد شفیق 8، سرفراز احمد 3 اور انور علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے محمد عرفان، محمد سمیع، شاداب خان اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں