وائٹ ہاؤس بریفنگ، ٹاپ میڈیا چینلز کے صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا

وائٹ ہاؤس بریفنگ، ٹاپ میڈیا چینلز کے صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا

واشنگٹن: امریکی صدر کی میڈیا دشمن پالیسیاں کھل کے سامنے آنے لگیں۔ امریکا کی تاریخ میں میڈیا کو اس وقت آزادی صحافت پر شدید ضرب لگی جب وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری شان سپائسر کی آف کیمرہ بریفنگ سے ٹاپ نیوز چینل اور اخبارات کے نمائندوں کو باہر نکال دیا گیا۔

جن میں سی این این، نیو یارک ٹائمز اور لاس اینجلس ٹائمز سمیت کئی میڈیا چینلز اور اداروں کے صحافی شامل ہیں جبکہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ انتظامیہ نے صرف من پسند صحافیوں کو وائٹ ہاؤس کے بڑے بریفنگ روم کے بجائے چھوٹے دفتر میں بریفنگ دی۔

امریکی میڈیا سے بدظن ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ جھوٹا میڈیاعوام کا دشمن ہے۔ انھوں نے یہ منطق پیش کی کہ ذرائع کا نام ظاہر نہ کرنیوالی خبروں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس رویے کے خلاف صحافی برادری کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں