ملتان میں شادی کی تقریب میں پولیس اور باراتیوں میں بھرپور دنگل

ملتان میں شادی کی تقریب میں پولیس اور باراتیوں میں بھرپور دنگل

ملتان:پولیس نے شادی کی تقریب پر دھاوا بول دیا ، دولہے کو گرفتار کرنے کی کوشش پر باراتیوں نے اہلکاروں کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا،دولہا چھڑا کر فرار ہو گئے۔

تحصیل چوک پر شادی کی تقریب میں کریکر چلانے پر پولیس نے دھاوا بول دیااور دلہے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر باراتی بپھر گئے اور  پولیس اہلکاروں کے مقابلے پر آگئے۔ دھکم پیل اور ہنگامہ بڑھنے پر دونوں جانب سے خوب مارکٹائی کی گئی مکوں اورلاتوں کا بھرپور استعمال ہوتا رہا۔کئی پولیس اہلکار وں نے دور کھڑے ہو کر تماشا دیکھنے میں ہی عافیت جانی اوربھائیوں کو مار کھاتے دیکھتے رہے۔ باراتیوں نے  موقع غنیمت پاکر دلہے کو  پولیس کی حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے ۔

مصنف کے بارے میں