قصور: مبینہ زیادتی کے بعد بچی قتل، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

قصور: مبینہ زیادتی کے بعد بچی قتل، ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

 قصور: قصور میں سات سالہ بچی کو اغوا اور مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ بچی کی لاش قریبی ویران مکان سے ملی۔ واقعے کے خلاف بچی کے ورثا اور اہل علاقہ نے احتجاج کیا۔ پولیس کے مطابق علی پارک کے رہائشی کی بچی گلی میں کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہو گئی۔ رات گئے بچی کی لاش گھر سے تھوڑی دور ایک خستہ حال مکان سے ملی۔

تھانہ صدر پولیس نے بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھجوا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر مارا گیا تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گے۔

واقعے کے خلاف بچی کے ورثا اور اہل علاقہ نے لاہور روڈ بلاک کر کے ٹائر جلائے اور نعرے بازی کی۔ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔ جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں