اسلام آباد: مری سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی کاکامیاب آپریشن، لڑکابن گیا

اسلام آباد: مری سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی کاکامیاب آپریشن، لڑکابن گیا

اسلام آباد: پولی کلینک ہسپتال میں مری سے تعلق رکھنے والی 13سالہ بچی عطیہ کاکامیاب آپریشن کے بعدلڑکابن گیا اورموجودہ نام عدنان رکھ دیاہے ،ڈیڑھ گھنٹے کاآپریشن یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹر آفتاب علی ملک اور ڈاکٹراحسان نے کیاجبکہ تین مہینے بعدعدنان کاایک اورآپریشن کیاجائیگا،جس کے بعدوہ مکمل طورپرصحت یاب ہوجائے گا۔مری سے عطیہ نامی13سالہ بچی کودردکے پیش نظرپولی کلینک ہسپتال لایاگیاجہاں پران کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعدکامیاب آپریشن کرنے کے بعدلڑکابن گیا۔

یورالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈاکٹراحسان سے رابطہ کیاتوانہوںنے بتایاکہ میڈیکل کے لحاظ سے یہ لڑکاہی تھالیکن ایسے کیس میں والدین کواندازہ نہیں ہوتاکہ یہ لڑکاہے جب تک پیٹ میں درد شروع نہیں ہوتاتب تک ایسے کیسزہسپتال تک نہیں پہنچتے ،اس بچے کے دوہفتے پہلے تمام ٹیسٹ کروائے گئے تھے اوربائیس فروری کوڈیڑھ گھنٹے کے آپریشن کے بعدان جنس تبدیلی ہوگئی جس پروالدین نے بھی خوشی کااظہارکیا

مصنف کے بارے میں