پی ایس ایل فائنل کہاں ہوگا،نجم سیٹھی پھربول پڑے

پی ایس ایل فائنل کہاں ہوگا،نجم سیٹھی پھربول پڑے

لاہور: پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل )کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ لاہورمیں فائنل کے لیے صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں ۔پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے لاہورمیں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی۔


انھوں نے بتایاکہ وزیراعلی ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں پانچ مارچ کولاہورمیں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں اور فائنل کے لیے تمام صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں۔

نیوویب ڈیسک< News Source