پانچ روزہ آپریشن کے بعد عراقی فوج مغربی موصل میں داخل

پانچ روزہ آپریشن کے بعد عراقی فوج مغربی موصل میں داخل

موصل: عراقی فوج 5 روزہ آپریشن کے بعد شہر کے مغربی علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے اور اس پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ عراقی فوج نے موصل کے ایئر پورٹ کو داعش کے قبضے سے ایک روز قبل ہی آزاد کروایا ہے۔ عراقی فضائیہ کی جانب سے نے پہلی بار شام کے اندر داعش کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے۔

ان حملوں میں داعش کے ان دو ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن کے تحت فوج کو پہلے ریگستانی علاقوں سے ہوتے ہوئے کھیتوں کی جانب بڑھنا پڑا اور اب اس کے بعد زیادہ آبادی والے شہر میں داخل ہونا ہے جہاں شدید لڑائی کا امکان ہے۔

 دوسری جانب عراق میں داعش نے اردن کی سرحد کے نزدیک سرحدی محافظوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کر کے 15 محافظوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے عراق میں مختلف حملوں کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں