سینیٹر نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے

سینیٹر نے چیئرمین پی سی بی سے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے

اسلام آباد:  سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان سے پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ٹکٹ مانگ لیے جس پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ امورکے اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیداہوگئی جب سینیٹر سعود مجید نے چیئرمین پی سی بی سے لاہور میں شیڈول پی ایس ایل فائنل کی ٹکٹیں مانگ لیں۔جواباً شہریارخان نے کہا کہ اپنی فیملی کے ٹکٹ بھی جیب سے خرید رہا ہوں، سب کو اس کلچر کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی، ایونٹ کے پاکستان میں کامیاب انعقاد کے لیے ہم سب کو مل کر کوششیں کرنی چاہئیں۔
#/S

مصنف کے بارے میں