سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے!

سلمان خان فلم ٹیوب لائٹ میں کترینہ کیف کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے!

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کے بارے میں آئے دن کوئی نہ کوئی خبر سننے کو ملتی رہتی ہے۔فلم کے پروڈیوسرسلو بھائی اور کبیر خان ہیں جبکہ فلم کی ہدایت کاری کبیر خان نے دی ہے۔

کو پروڈیوسر ہونے کی حیثیت سے سلو بھائی چاہتے تھے کہ فلم میں کترینہ کو بطور ہیروئن کاسٹ کیا جائے لیکن فلم کے ہدایت کار کے مطابق کترینہ کردار سے مطابقت نہیں رکھتی تھیں۔

واضح رہے کہ اس فلم میں کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ نے کام نہیں کیا بلکہ چین کی اداکارہ زُو زُو نے کام کیا ہے اور زُو کی یہ پہلی ہندی فلم ہے ۔فلم پچیس جون 2017سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔