طیبہ تشدد کیس، راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کی استثنیٰ کی درخواست منظور

طیبہ تشدد کیس، راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کی استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے کیس کے مرکزی ملزمان راجہ خرم اور ان کی اہلیہ کو طلب کر رکھا تھا تاہم دونوں پیش نہ ہوئے۔ ملزمان کی جانب سے حاضری سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جو عدالت نے منظور کر لی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ راجہ خرم کی اہلیہ کی طبیعت ناساز ہے عدالت نہیں آ سکتیں۔ اگلی سماعت تک حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے مقدمے کا مکمل چالان بھی پیش نہ کیا جا سکا۔

عدالت پولیس کو چودہ روز میں مکمل چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں