الزام لگانے والوں کے آف شور بچے ہیں، عابد شیر علی

الزام لگانے والوں کے آف شور بچے ہیں، عابد شیر علی

فیصل آباد: وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے مخالفین پر پھر بجلی گرا دی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی آف شور کمپنیاں نہیں بلکہ الزام لگانے والوں کے آف شور بچے ہیں جبکہ عمران خان کو عدالتیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں۔

عابد شیر علی نے کسی کو بھی نہ بخشا کہا تحریک انصاف کے تین ٹاؤٹوں کا بھی احتساب ہو گا۔ شاہ محمود ڈبل شاہ، شیخ رشید محکمہ اوقاف کی زمین پر قابض جبکہ جہانگیر ترین نے اربوں روپے قرضہ معاف کروایا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ نواز شریف خاندان پاناما لیکس سے باعزت سرخرو ہو گا۔ پی ٹی آئی عدالت میں کوئی ایک بھی ٹھوس ثبوت جمع نہیں کرا سکی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں