ہر چیز کو آرمی اور رینجرز کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا: مصطفیٰ کمال

 ہر چیز کو آرمی اور رینجرز کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا: مصطفیٰ کمال

کراچی: پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نیشنل ایکشن پلان پر سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر تنقید کرتی رہیں لیکن کیا کچھ نہیں۔ حالات کا تضاضا ہے کہ ساری جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں۔ انہوں نے کہا قوم کو امید دلائی گئی کہ دہشت گردی ختم کر دیں گے لیکن ابتک نیشنل ایکشن پلان کے 20 نکات میں سے 18 پر عملدرآمد بھی نہیں ہوا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا آوازیں آ رہی ہیں کہ ہر شہر میں آپریشن کیا جائے۔ پنجاب کو بھی رینجرز کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ کراچی میں بھی 25 سال پہلے رینجرز کو اختیارات دیئے گئے تھے۔ کیا رینجرز کو اختیار دینے سے امن قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہر چیز کو آرمی اور رینجرز کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کامیاب آپریشن نہ ہوا تو پھر کونسی آرمی کو بلائیں گے۔

آپریشن مسئلے کا حل نہیں تمام اختیارات ایک جگہ پر جمع ہو گئے ہیں۔ نچلی سطح پر اختیارات منتقل کرنے پر ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں اور کمیونٹی پولیسنگ سسٹم سے ہی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

اب مائیں لاشیں اٹھا کر تھک گئی ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے کہا لاہور میں ایک میچ کرانے کے لئے کئی اجلاس ہو رہے ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں