سکیورٹی خطرات کے باعث شہر شہر پولیس کے ناکے لیکن پولیس والے موقع کی تلاش میں

سکیورٹی خطرات کے باعث شہر شہر پولیس کے ناکے لیکن پولیس والے موقع کی تلاش میں

لاہور،اسلام آباد: آپریشن ردالفسادشروع ہونے کے بعدفسادیوں کے گرد گھیر ا تنگ ہوتا جارہا ےہے۔سکیورٹی فورسز کی شہر شہر تابڑ تو ڑ کارروائیاں  جاری ہیں،اب تک سینکڑوں مشتبہ افراد پکڑے گئے ۔ راولپنڈی میں فوج ، رینجرزاور پولیس کا کومبنگ آپریشن جاری ہے۔لاہور میں رینجرز کے داخلی اور خارجی راستوں پر سرپرائز ناکے،چنیوٹ ،حافظ آباد اور سیالکوٹ میں بھی  سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد ملک بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جس وجہ سے شہر شہر پولیس کی ناکہ بندی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہ بھی ہے۔ایسے میں پولیس اہلکار موقع کو غنیمت سمجھ کر ان ناکوں پر شہریوں سے پیسے بٹورنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔کراچی میں محکمہ داخلہ نے ہائی الرٹ جاری کیا تو پولیس والے بھی الرٹ ہوگئے لیکن پولیس کی یہ پھرتیاں ہیں صرف مال بنانے کیلئے ہی ہیں۔

اہلکار موٹر سائیکل سواروں سے پہلے کاغذات طلب کرتے اور پھر مٹھی گرم ہونے پر جانے دیتے ،ناکوں پر رشوت کی فوٹیج نیو نیوز نے نشرکردی۔ ایسے ہی مناظر دیکھے گئے فیصل آباد میں جہاں متعدد مقامات پر لگائے گئے پولیس ناکوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ۔ عوام کے محافظ چیکنگ کے بہانے شہریوں کو روکتے اور کاغذات نہ ہونے پر رقم کا تقاضا کرنے لگے،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے پولیس والے کتنی مہارت سے یہ کام کررہے ہیں ۔
پولیس کی مٹھی گرم مہم کا کئی بار اعلی افسران نوٹس تو لیتے ہیں لیکن مال بٹورنے والے پولیس اہلکار وں کا رویہ آج تک نہیں بدل سکا۔

مصنف کے بارے میں