سارہ علی خان نے کرن جوہر کی نئی فلم میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی

سارہ علی خان نے کرن جوہر کی نئی فلم میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ان دنوں اپنے فلمی کیرئیر کے آغاز کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ دنوں بھارتی ذرائع کے مطابق وہ ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ‘اسٹوڈنٹ آف دی ائیر2’میں ٹائیگر شروف کے مد مقابل اداکاری کریں گی۔
کسی بھی نئے اداکار کو کرن جوہر کی فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش اس کے کیرئیر کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوتی ہے اورسیف جیسے بڑے اداکار کی صاحبزادی ہونے کے باعث سارہ کو یہ موقع ملا۔لیکن اب خبریں گردش کررہی ہیں کہ سارہ اسٹوڈنٹ آف دی ائیر 2 کا حصہ نہیں ہوں گی،بھارتی ویب سائٹ فلم فیئرکے مطابق سارہ کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی فلم میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں جس میں دو ہیروئینز ہوں۔واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ’انہیں اس بات کی بہت خوشی ہوگی کہ میری بیٹی سارہ خان کو کرن جوہر اپنی فلم میں لانچ کریں،وہ ہماری انڈسٹری کے بہترین ہدایت کاروں میں سے ایک ہیں۔