آپریشن ردالفساد :سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک،600مشکوک افراد گرفتار

 آپریشن ردالفساد :سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک،600مشکوک افراد گرفتار

اسلام آباد: ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، پنجاب بھر میں رینجرز نے 200 سے زائد سرچ آپریشنز کئے ہیں۔سرچ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 600 مشکوک افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔ پنجاب بھر سے گرفتار افراد میں افغان شہری بھی شامل ہیں۔گرفتار دہشتگردوں سے جہادی مواد اور اسلحہ برآمدکیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آرنے مزید کہا کہ  پنجاب سے جماعت الااحرار کے سہولت کار بھی گرفتار کئے گئے،  پنجاب بھر میں مشتبہ گھرورں م دوکانوں اور مدارس کی تلاشی لی جارہی ہے۔رینجرز نے لیہ ، راولپنڈی ، اور کہرور میں سرج آپریشن کئے ہیں۔







مصنف کے بارے میں