بیٹسمین نے دو گیندیں ہی روکیں ہیں کسی کی جان تو نہیں لی؟ ریاض پیرزادہ

 بیٹسمین نے دو گیندیں ہی روکیں ہیں کسی کی جان تو نہیں لی؟ ریاض پیرزادہ

اسلام آباد:پاکستان سپرلیگ فکسنگ پروفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے انوکھی منطق پیش کردی .کہتے ہیں کہ بیٹسمین نے دو گیندیں ہی روکیں ہیں کسی کی جان تو نہیں لی؟نوجوانوں سے ایسی غلطیاں ہو ہی جاتی ہیں،ان کے پیچھے نہ پڑا جائے.

ملک کا وقار داؤ پر لگانے والوں کیلئے تلخ لہجے شیریں ہونے لگے.پی ایس ایل کو کرپشن کا داغ لگانے والوں کیلئے ،،وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے نرم گوشہ اپنا لیا.ریاض پیرزادہ  اسپاٹ فکسرز کے حق میں بولے پڑے. کہتے ہیں کہ بیٹسمین نے دو گیندیں ہی تو روکیں، کسی کو قتل تونہیں کردیا؟ساتھ وفاقی وزیرنے یہ مشورہ بھی دیا کہ اس معاملے کو اچھالا نہ جائے،معمولی بات ہے.کیا پی ایس ایل جیسے شاندار ایونٹ کو کرپشن سے داغدار کرناکوئی بات ہی نہیں؟ کیا ایسے بیانات سے کھلاڑی اسپاٹ فکسنگ کرنے سے ہچکچائیں گے یا معمولی غلطی سمجھ کہ کرتے جائیں گے؟
ملک کا نام ڈبونے والوں کے بارے میں وفاقی وزیر کا یہ بیان کیا اسپاٹ فکسرز کی حوصلہ افزائی کے مترادف نہیں؟