کراچی کنگز نے سسنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے کیرن پولارڈ نے آخری گیند پر چھکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح یاب کر دیا۔

کراچی کنگز نے سسنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی

دبئی: پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ کراچی کنگز کی جانب سے کیرن پولارڈ نے آخری گیند پر چھکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح یاب کر دیا۔ 
تفصیلات ے مطابق کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کے 155 رنز کے جواب میں مہیلا جے وردنے کو اوپننگ کے لیے بھیج دیا جو 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ نوجوان بلے باز بابراعظم نے اپنی بہترین فارم کو جاری رکھا اور ایک اچھی اننگز کھیلتے ہوئے کراچی کو بہتر پوزیشن تک پہنچادیا تاہم سنگاکارا 53 رنز کی ایک اچھی شراکت قائم کرنے کے بعد 80 کے مجموعے پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔مک کلم اور ٹیم نے بہتر منصوبہ بندی کرتے ہوئے بابراعظم کو 13 ویں اوور میں فخرزمان کے ذریعے آوٹ کیا، بابر اعظم ایک رن کے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز بنا کر 84 رنز پر آوٹ ہوئے جبکہ روی بوپارا 2 رنز کا اضافہ کرکے غیرذمہ دارانہ انداز میں رن آوٹ ہوگئے۔
لاہور قلندرز کے عامر یامین نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شعیب ملک کو رن آوٹ کردیا جو آوٹ ہو کر پویلین لوٹنے والے کراچی کنگز کے پانچویں بلے باز تھے۔کیرن پولارڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ میں عماد وسیم کے ساتھ مل کر کراچی کنگز کو تیسری فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا، عماد وسیم اور پولارڈ کے درمیان 55 رنز کی شراکت ہوئی۔کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری دو گیندوں میں پولارڈ کے دو چھکوں کی مدد سے  لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔عماد وسیم 19 کیرون پولارڈ 45 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔