قابل اعتراض مناظر ، مشہور ہدایتکار کی فلم تنازعے کا شکار

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار پرکاش جھا کی فلم 'لپسٹک انڈر مائی برقع' کو مرکزی فلم سرٹیفیکیشن بورڈ (سی بی ایف سی) نے سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے اور اسے لے کر وہ ایک بار پھر تنازعات کے گھیرے میں آ گیا ہے۔

فلمی دنیا سے منسلک ذرائع نے بتایا کہ مسٹر جھا کی آنے والی فلم 'لپسٹک انڈر مائی برقع' کو سی بی ایف سی نے اس بنیاد پر سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے کہ اس میں قابل اعتراض مناظر ہیں اور بھدی زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ساتھ ہی اس میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن سے معاشرے کے خاص طبقے کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔