امریکہ میں فائرنگ، دسیوں افراد کی ہلاکت

واشنگٹن: امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران تشدد و فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 46افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکہ میں فائرنگ، دسیوں افراد کی ہلاکت

واشنگٹن: امریکہ کے مختلف علاقوں میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران تشدد و فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 46افراد ہلاک اور 89 دیگر زخمی ہو گئے۔ امریکہ میں تشدد و فائرنگ کے واقعات مختلف ریاستوں میں رونما ہوئے تاہم جمعرات کو ٹینیسی، اوہایو اور پینسیلوانیا میں فائرنگ کے بیشتر واقعات پیش آئے۔امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اعداد و شمار کے مرکز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آغاز سے23 فروری تک امریکہ میں فائرنگ کے تقریبا 9ہزار واقعات رونما ہوئے جن میں 2300افراد ہلاک اور 4500سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں 90افراد، 11سال سے کم عمر کے رہے ہیں جبکہ ہلاک و زخمی ہونے والے 460افراد 12سے 17برس کے درمیان کے ہیں۔

امریکہ میں شہری حقوق کے حامی گروہوں کے مطالبے کے باوجود وائٹ ہاؤس اب تک ہتھیاروں کی فروخت کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں کوئی قانونی نہیں بنا سکا ہے۔