سام سنگ کا گلیکسی ایس 7 ایج کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان

سیول: مایہ ناز کمپنی سام سنگ نے اپنے گزشتہ سال کے سب سے مقبول سمارٹ فون ”گلیکسی ایس 7 ایج کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔

سام سنگ کا گلیکسی ایس 7 ایج کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان

سیول: مایہ ناز کمپنی سام سنگ نے اپنے گزشتہ سال کے سب سے مقبول سمارٹ فون ”گلیکسی ایس 7 ایج کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ایس 7ایج کی قیمت میں تقریباً ساڑھے 6ہزار روپے کی کمی کردی ہے جس کے بعد اس کی قیمت تقریباً ساڑھے 77ہزار روپے ہو گئی۔
سام سنگ کے ساتھ ساتھ ایمازون، جان لیوس اور کارفون ویئرہاوس نے بھی اس ماڈل کی قیمت میں کمی کر تے ہوئے صارفین کو مزید سستے پیکج دے دیئے ہیں۔ جان لیوس کے ذریعے ایس 7ایج تقریباً 74ہزار 800روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ ایما زون پر اس سے بھی کم قیمت پر آفر دے دی ہے۔ وہاں سے 503پاونڈ تقریباً 66ہزار 200روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ کارفون ویئر ہاوس گلیکسی ایس 7ایج ماہانہ تقریباً 4ہزار روپے میں قسطوں پر فراہم کر رہی ہے۔