دہی کھانے سے شوگرکو 20فیصد تک کم کیاجاسکتاہے، طبی ما ہر ین

دہی کھانے سے شوگرکو 20فیصد تک کم کیاجاسکتاہے، طبی ما ہر ین

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘

لاہور:دہی کے روزانہ استعمال سے شوگر جیسے موذی مرض سے بچاجاسکتاہے۔

ہاروڈسکول آف پبلک ہیلتھ کی حالیہ طبی تحقیق کےمطابق روزانہ صرف 28گرام دہی کھانے سے شوگر کی بیماری کے خطرات کو 20فیصد تک کم کیاجاسکتاہے۔

رپورٹ کے مطابق دہی میں پائے جانے والے صحت بخش بیکٹیریا بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہیں جو جسم کو زہریلے اور خطرناک مواد سے پاک کرتاہے جبکہ اس کا باقاعدہ استعمال شوگر کے خطرات کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتاہے۔