سام سنگ گلیکسی ایس 9 ، ایس 9 پلس آج متعارف کرائے جائیں گے

سام سنگ گلیکسی ایس 9 ، ایس 9 پلس آج متعارف کرائے جائیں گے

واشنگٹن: مایہ ناز الیکٹرانکس کمپنی سام سنگ اپنا نیا گلیکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس فلیگ شپ سمارٹ فون آج متعارف کرا رہی ہے۔ لانچنگ کیلئے بارسلونا میں رنگا رنگ تقریب سجائی جائے گی جس میں دونوں اسمارٹ فونز کی نقاب کشائی ہوگی۔
سام سنگ ایس 9 کی اسکرین 5.8 اور سام سنگ ایس 9 پلس کی اسکرین 6.2 انچز ہوگی جب کہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سام سنگ ایس 9 اور ایس 9 پلس سام سنگ 8 اور 8 پلس کا اَپ ڈیٹڈ ورژن ہوسکتا ہے۔سام سنگ کے نئے اسمارٹ فون ماڈلز میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 6 جی بی تک ریم شامل ہوگی۔سام سنگ کے یہ ماڈلز 480 فریم فی سیکنڈ کی سلوموشن ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں گے اور اسے ایف 2.4 سے ایف 1.5 آپرچر پر سوئچ کیا جاسکے گا۔ان فونز کا بیک کیمرا 12 میگا پکسلز جب کہ فرنٹ 8 میگا پکسلز ہوگا۔
اس فون کی قیمت ممکنہ طور پر ایک ہزار ڈالرز سے شروع ہوگی، جو گلیکسی نوٹ 8 سے بھی مہنگا اسمارٹ فون ثابت ہوگا۔رپورٹس کے مطابق گلیکسی ایس 9 کی قیمت 841 یورو یعنی ایک لاکھ 14 ہزار پاکستانی روپے سے شروع ہوگی جبکہ ایس 9 پلس کی قیمت 997 یورو یعنی تقریباً ایک لاکھ 35 ہزار پاکستانی روپے ہوگی۔