پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 114 رنز درکار

پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 114 رنز درکار

دبئی: ملتان سلطانز نے پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے114رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا توملتان کی جانب سے پچھلے دو میچز میں لگاتارنصف سنچری بنانے والے کمار سنگاکار اور احمد شہزاد میدان میں آئے ،لیکن کمار اسلام آباد کے با?لرز کے سامنے ہمت ہار گئے اور محض6رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،15کے مجموعے پر براو6رنز بنانے کے بعدمحمد سمیع کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،19کے مجموعے پر صہیب مقصود اور31رنز پر احمد شہزاد 11رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعدکیرن پولاڈ اور شعیب ملک نے ٹیم کے مجموعے میں54رنز کا اضافہ کیا،کیرن19گیندوں پر28رنز بنانے کے بعدرسل کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔وکٹیں گرنے کا یہ سلسلہ ایک اینڈ سے جاری اور پوری ٹیم 113رنز کے مجموعے پر پویلین لو ٹ گئی۔
اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس نے 3محمد سمیع اور رسل نے 2,2اور فن نے ایک وکٹ حاصل کی۔