اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا

اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا

لندن: سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وطن واپسی کا عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ”پاکستان میرا ملک ہے، میں ضرور وطن واپس جاو¿ں گا“۔
لندن میں کینسر کے علاج کے لیے موجود سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت لندن میں ان کا علاج چل رہا ہے اور جیسے ہی ڈاکٹرز انہیں سفر کی اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
خیال رہے کہ نواز شریف کے معتمد خاص اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کا الزام ہے اور سپریم کورٹ کی جانب سے 28 جولائی کو سنائے جانے والے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں قومی احتساب بیورو نے اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس بھی دائر کررکھا ہے۔