پی ایس ایل3: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی فتح حاصل کر لی

پی ایس ایل3: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلی فتح حاصل کر لی
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی ایس ایل فیس بک آفیشل

دبئی: اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو5وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل میں پہلی کامیابی حاصل کر لی،ملتان کی جانب سے 114رنز کا ہدف اسلام آباد نے ہدف17.4اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
114رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رانچی اورصاحبزادہ عرفان کریز پر آئے لیکن محمد عرفان کی تیز باو¿لنگ کے آگے رانچی بغیرکوئی رنز بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد والٹن اور عرفان نے ٹیم کے مجموعے میں 37رنز کا اضافہ کیا تاہم عمران طاہر نے شاندار باولنگ کرواکے یکے بعد دیگر ے 3وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے لیکن اسلام آباد کی جانب سے حسین طلعت اور فہیم اشرف مرد میدان بن گئے اور مخالف ٹیم کے باؤلرز کی ایک بھی نہ چلنے دی اور ہدف 17.4اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ان کی اننگ میں حسن طلعت کے ناقابل شکست48والٹن کے 28رنز نمایاں ہیں۔