پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 132 رنز کا ہدف دے دیا

پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 132 رنز کا ہدف دے دیا

دبئی: پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) تھری کے انتہائی اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف دے دیا۔ 
تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر یہ فیصلہ ان کی امیدوں پر پرا نہ اتر سکا۔ پشاور زلمی کے پہلے آوٹ ہونے والے بلے باز کامران اکمل تھے جو 14 رنز بناکر محمد عامر کی ان سوئنگ کو نہ سمجھ سکے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
محمد عامر نے شاندار گیند بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تمیم اقبال کی بھی وکٹ حاصل کی جو 11 رنز بناکر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔تیسرے آو¿ٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جو شاہد ا?فریدی کی گیند پر کپتان عماد وسیم کو کیچ دے بیٹھے۔حارث سہیل بھی اسکور بورڈ میں خاطر خواہ اضافہ کرنے میں ناکام رہے اور محمد عرفان جونیئر کی گیند پر ملز کو تھرڈ مین پر کیچ دے بیٹھے۔
ابتسام شیخ کو پچھلے میچ میں اچھی بولنگ کا صلہ ملا اور انہیں پانچویں نمبر پر بھیجا گیا تاہم وہ 2 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوگئے اور پویلین لوٹ گئے۔کپتان ڈیرن سیمی اور ڈوئن اسمتھ کے درمیان رابطہ کے فقدان کے باعث سیمی رن آو¿ٹ ہوگئے۔
پشاور زلمی کی 8 وکٹیں 79 رنز پر گرگئی تھیں تاہم اس موقع پر ڈوئن اسمتھ نے اکیلے ہی زلمی کو مکمل تباہی سے بچاتے ہوئے قابل دفاع ہدف دے دیا۔