پی ایس ایل کھیل کر فخر محسوس کررہا ہوں، عمران طاہر

پی ایس ایل کھیل کر فخر محسوس کررہا ہوں، عمران طاہر

دبئی: پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نما ئندگی کرنے والے پاکستانی نژاد جنوبی افریقی سپنر عمران طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ بہترین اور اعلیٰ معیار کی لیگ ہے۔پی ایس ایل کھیل کر فخر محسوس کررہا ہوں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران طاہر نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ساری ٹیمیں ہی بڑی ٹیمیں ہیں لیکن آج اسلام آباد نے اچھا کھیل پیش کیا اور وہ جیت گئے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پیغام ہے کہ پی ایس ایل بہترین انداز میں ہورہی ہے اور کھیل سے بھی لطف اندوز ہو رہا ہوں جب کہ پی ایس ایل کھیل کر فخر محسوس کررہا ہوںکیونکہ یہ میرے ملک کی لیگ ہے۔دوسری لیگ اور پی ایس ایل سے موازنے کے سوال پر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ بہترین اور اعلیٰ معیار کی لیگ ہے جس پر منتظمین کو مبارکباد دیتا ہوں۔