نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

نواز شریف کی طبی بنیادوں پرضمانت کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیاد پر سزا معطلی کا فیصلہ آج سنائے گا، فیصلہ دن 12 بجے سنایا جائے گا جب کہ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(ن) لیگی کارکنوں کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر اضافی سکیورٹی تعینات کی جائے گی، پولیس کی اضافی نفری کے ساتھ اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔