کراچی، 3 منزلہ عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق

کراچی، 3 منزلہ عمارت گر گئی، ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق
اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

کراچی: ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں 3 منزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے کئی افراد کے دبنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔


عمارت گرنے کے بعد اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ جائے وقوعہ پر ایدھی کے رضا کار اور رینجرز اہلکار بھی موجود ہیں۔

جائے وقوعہ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اب تک ملبے سے 3 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جب کہ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ عمارت میں 4 فیملیز رہائش پذیر تھیں اور ملبے تلے 12 افراد کے دبنے کا خدشہ ہے۔