العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت مسترد

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت مسترد
کیپشن: 20 فروری کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ سابق وزیراعظم نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی۔ نیب نے نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 20 فروری کو العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جب کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔