سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں پہلی بار خاتون سفیر تعینات

سعودی عرب کی جانب سے امریکا میں پہلی بار خاتون سفیر تعینات
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

ریاض: سعودی عرب نے امریکا میں سفیر تبدیل کر دیا، سعودی حکومت کی جانب سے امریکا میں پہلی بار خاتون سفیر تعینات ۔


شاہی فرمان کے مطابق شہزادی ریما بندر امریکا میں سعودی عرب کی نئی سفیر مقرر، پہلے سے تعینات سفیر شہزادہ خالد بن سلمان کو سعودی عرب میں نائب وزیر دفاع مقرر کردیا گیا۔ شہزادہ خالد بن سلمان ولی عہد محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہوں نے کنگ فیصل ایئر اکیڈمی ریاض سے گریجوایشن کی تھی۔

شہزادی ریما بندر  ایک سابق سفیر کی بیٹی ہیں جن نے اپنی گریجوایشن کی ڈگری امریکی یونیورسٹی سے حاصل کی تھی،