غداری کیس، خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

 غداری کیس، خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ بار نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزا سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ بار نے خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دینے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

سندھ ہائی کورٹ بار نے اپنی درخواست میں پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ بحال کرنے کی استدعا کی ہے اور مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ کو خصوصی عدالت کےخلاف درخواست سننے کا اختیار نہیں تھا، خصوصی عدالت کی تشکیل مروجہ قانون کے مطابق ہوئی۔

درخواست میں مزید کہا گیاہےکہ لاہور ہائی کورٹ نے حقائق اور قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائی کورٹ نے استغاثہ کے شواہد کو کوئی اہمیت نہیں دی،پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ تسلیم شدہ حقائق پر تھا۔