وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دیامربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلئے 433 ممنوعہ بور لائسنسز اور صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزکی منظوری دیدی گئی ۔


وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں سیاسی و اقتصادی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ کابینہ کو بجلی کی قیمتوں پر اور احساس پروگرام میں ارکان پالیمنٹ کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔

کابینہ اجلاس میں آڈٹ نگران بورڈکے ممبران کے استعفوں اورنئی تعیناتیوں ایگزم بینک پاکستان کے بورڈآف ڈائریکٹرزکی تعیناتی ، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کے رولزآف بزنس میں ترمیم کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں دیامربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کیلئے 433 ممنوعہ بور لائسنسز ، صدرمملکت کی سیکیورٹی کیلئے ممنوعہ بورلائسنسزاور اسلام آبادکی انسدادمنشیات عدالت کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ۔