مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے

مصر کے سابق صدر حسنی مبارک انتقال کر گئے

قاہرہ : مصرکے سابق صدر حسنی مبارک 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق حسنی مبار ک 1981 سے لے کر 2011 تک مصر کے صدر ہے ، انہوں نے 2011 میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔حسنی مبارک کا انتقال ایسے موقع پر ہوا ہے جب ان کے دونوں بیٹوں کو بینک کی فروخت کے دوران ناجائز شیئر ٹریڈنگ کے الزام سے بری کر دیا گیا تھا ۔