سری لنکا کے 'ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس 'کا نام عمران خان اسٹیڈیم رکھا جائیگا

 سری لنکا کے 'ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس 'کا نام عمران خان سٹڈیم رکھا جائیگا

کولمبو:  سری لنکا میں وزیراعظم نے   'ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس ' کا  افتتاح کیا ہے اور سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ   اس اسٹیڈیم کو عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ  کے اسپیکر اور وزیرکھیل کی جانب سے کولمبو میں وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب میں سری لنکا کے وزرا، پارلیمنٹیرینز اور کھلاڑیوں کی ،شرکت اس موقع پر وزیراعظم نے   'ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس ' کا  افتتاح بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق ہائی پرفارمنس سپورٹس کمپلیکس  اسٹیڈیم کو عمران خان کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔تقریب میں عمران خان کےکرکٹ کیریئر سے متعلق دستاویزی فلم بھی پیش کی گئی۔


وزیراعظم نے  ورلڈکپ جیتنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کی تعریف کیبطور کھلاڑی ، سیاسی جماعت کا سربراہ اور بطور وزیراعظم اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے  اپنا دستخط شدہ کرکٹ بیٹ سری لنکن وزیر کھیل کو پیش کیا۔