پاکستان میں عالمی وبا سے مزید 64 افراد جاں بحق، 1361 نئے کیسز بھی رپورٹ

The global epidemic in Pakistan has killed 64 more people and 1361 new cases have been reported
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں عالمی وبا سے مزید 64 مریض جاں بحق جبکہ ایک ہزار 351 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں وبائی مرض کی تشخیص کے چالیس ہزار نو سو چھ ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ہزار تین سو اکسٹھ نئے مریض سامنے آئے۔

حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں عالمی وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 772 جبکہ کیسز پانچ لاکھ 75 ہزار 941 سے بڑھ چکے ہیں۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 23 ہزار 281 رپورٹ ہوئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں وبائی مرض مثبت آںے کی شرح تین اعشاریہ تین فیصد رہی۔

صوبہ سندھ میں اب تکد 257089، صوبہ پنجاب میں 169474، بلوچستان میں 19010، خیبر پختونخوا میں 71490، آزاد کشمیر میں 10022، گلگت بلتستان میں 4955 اور اسلام آباد میں 43901 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

اس مرض سے ہلاک ہونے والوں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں ہے جہاں اب تک پانچ ہزار تین سو آٹھ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

دیگر علاقوں کی بات کی جائے تو سندھ میں 4315، بلوچستان میں 199، خیبر پختونخوا میں 2058، آزاد کشمیر میں 296، گلگت بلتستان میں 102 اور اسلام آباد میں 494 مریض انتقال کر چکے ہیں۔