چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا

چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا۔

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پنگ نے دیہی غربت کے مکمل خاتمے کا اعلان کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  چینی صدر نے بیجنگ میں منعقد ایک تقریب میں دیہی غربت کے خاتمے کیلئے چین کی کوششوں کی ’مکمل فتح‘ کا اعلان کیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ 8 سال میں تقریبا 100 ملین افراد کو غربت سے نجات دلانے کا سہرا چین کی قیادت کے سرجاتا ہے اور 70 کی دہائی سے اصلاحات کی پالیسی کے نفاذ سے  تقریباً 100 ملین دیہی غریب عوام کو غربت سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے ۔ 

ان کا مزید کہناتھاکہ یہ ہماری مکمل فتح ہے اور جو غربت میں کمی کی تاریخ میں ایک معجزہ ہے۔تقریب سے خطاب میں چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا غربت کے خاتمے میں چین کی فتح یہ ثابت کرتی ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی عوام کو ساتھ لے کر آگے بڑھنے والی سب سے قابل اعتماد قائدانہ قوت ہے ۔

جس کے نتیجے میں چین اقوام متحدہ کے  2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے  میں طے کردہ ہدف کو دس سال پہلے پورا کر لیا ہے۔ ایک وقت میں چین کے دیہاتوں میں سالانہ فی کس آمدنی 1.52ڈالر تھی۔