خطاکار انسان ہوں لیکن کبھی کرپشن نہیں کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف

I am a sinful person but I have never committed corruption, said former Punjab Chief Minister Shahbaz Sharif
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرے خلاف دائر کیا گیا آشیانہ ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ اور جھوٹ ہے، میں خطاکار انسان ہوں لیکن کبھی کرپشن نہیں کی۔

میاں شہباز شریف نے یہ بات آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے روبرو کہی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف روسٹرم پر آئے تو معزز جج نے ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آپ کیسے ہیں؟ اس کا جوان دیتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، میں ٹھیک ہوں۔

میاں شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں حلف دیتا ہوں کہ میرے خلاف جو کیس بنایا گیا ہے وہ سراسر فراڈ پر مبنی ہے۔ میں نے اپنی قومی کا پیسہ بچایا، میرے خلاف دائر ریفرنس کا ایک ایک لفظ فراڈ اور جھوٹ ہے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے دور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے میں قومی کے کروڑوں روپے بچائے۔ ہم نے جس کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا تھا تحریک انصاف کی حکومت نے اسے پشاور میں بی آر ٹی کا ٹھیکہ دیدیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کرپشن نہیں کی، ہاں یہ درست ہے میں ایک خطاکار انسان ہوں لیکن یہ جرم مجھ سے کبھی سرزد نہیں ہوا کہ قوم کا پیسہ کھا جاؤں۔ میں نے قومی کی بہت خدمت کی، میں خود نمائی کا قائل تو نہیں لیکن اچھے کام کی تعریف تو ہونی چاہیے۔