بھارتی سیاسی جماعتوں نے کشمیری لباس " پھیرن " پرپابندی کا مطالبہ کردیا

بھارتی سیاسی جماعتوں نے کشمیری لباس

سری نگر : بھارت کی حکمران جماعت 'بی -جے -پی' اور باقی سیاسی جماعتوں نےروائیتی  کشمیری لباس پر پابندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کا حق خود ارادیت چھیننے  کے بعد بھارت کو  نہتے کشمریوں کا روائیتی لباس بھی چبھنے لگا ہے ۔
بھارت کی حکمران جماعت  بی جے پی  سمیت دیگر انتہاپسند جماعتوں نے  پھیرن پر پابندی کا مطالبہ کردیا  ہے بھارتی سیاست دانوں نے پھیرن کو سیکورٹی رسک قرار دیا  ہے ۔ 

بھارتی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ک بھونڈی منطق پیش کی  کہ ، پھیر ن میں عسکریت پسند بم اور گرینیڈ وغیرہ چھپا کر لے جاتے ہیں۔

پریشان کن امر یہ ہے کہ  سرکاری عمارتوں اور دفاتر میں داخل ہونے والے افراد کو بھی 'پھرن' اتار کر ہی اندر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔