جو بائیڈن نے گرین کارڈ کے اجراء پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی پابندی ختم کردی

 جو بائیڈن نے گرین کارڈ کے اجراء پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی پابندی ختم کردی

واشگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے گرین کارڈ کے اجراء پر اس پابندی کو ختم کر دیا جسے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس نافذ کیا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اس پابندی کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  اس سے امریکی مفاد میں کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ، بلکہ نقصان پہنچتا ہے۔

صدر بائیڈن نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہی امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کے فیصلوں پر نظر ثانی کا آغاز کر دیا تھا اور اس سلسلے میں اب تک ان کی کئی پالیسیوں کو مسترد کر تے ہوئے نئے فیصلوں کا اعلان کر چکے ہیں۔