حکومت کا اسلام آباد میں پٹواری سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا اسلام آباد میں پٹواری سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: حکومت کا اسلام آباد میں پٹواری سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ چند ماہ میں اسلام آباد سے پٹواری سسٹم ختم کر دیا جائے گا اور سی ڈی اے کی ویب سائٹس پر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا ریکارڈ جلد ملے گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی ڈی اے) کی ویب سائٹ پر سوسائیٹیوں کی معلومات موجود ہوں گی اور اب لوگوں کو پتہ چلے گا کہ کون سا پلاٹ فروخت ہوا ہے اور کون سا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 روز میں اسلام آباد کے 403 کمرشل پراجیکٹ کو منظور کیا گیا ہے جبکہ سندھ میں 7 ماہ میں 258 درخواستیں جمع ہوئیں اور 19 کی منظوری دی گئی۔

شہباز گل نے کہا کہ پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ گھروں کی قلت ہے اور ہمارے پاس گھر بنانے کی ایک لاکھ اسکیمیں ہیں۔ پاکستان میں کم تنخواہ اور مہنگی رہائش عام آدمی کا مسئلہ ہے اور تحریک انصاف نے اس قلت کو پورا کرنے کیلئے 50 لاکھ گھر بنانے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا اپنا گھر بنانا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے اور گھر بنانے کیلئے غریب آدمی کو کوئی قرضہ نہیں دیتا تھا۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ بنانے کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر دینا ہے۔ مارگیج کا قانون ہماری حکومت نے پاس کرایا اور گھر بنانے کیلئے 30 سے 35 لاکھ سرمائے کی ضرورت ہوتی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ بنانے کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر دینا ہے۔ بینک 378 ارب روپے عوام کو قرضہ دینے کے پابند ہیں جبکہ حکومت کو کو گھر بنانے کی نہیں بلکہ سسٹم  ٹھیک کرنے کی ضرورت تھی۔