سعودی عرب کے سفیر سے جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے سفیر سے جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: سعودی عرب کے سفیر سے جنرل (ر) بلال اکبر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
سورس: فوٹو/اسکرین گریب نیو نیوز

اسلام آباد: پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سابق چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر مقرر ہونے والے جنرل (ر) بلال اکبر نے ملاقات کی۔ 

 خلیجی اخبار کے مطابق یہ ملاقات اسلام آباد میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانے میں ہوئی۔ خوش گوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی عرب کے سفیر نے گزشتہ دنوں سندھ اور بلوچستان کے دورے کیے ہیں جس میں انہوں نے صوبوں کی اعلیٰ سیاسی قیادتوں اور صوبائی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

ملاقاتوں کے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کا مقصد پاکستان کے عوام اور سعودی عرب کے درمیان استوار تعلقات کو مزید بہتر بنانا اور عوامی سطح تک لے جانا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل راجہ علی اعجاز سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کے طور پر دو سال تک خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں ۔ سعودی عرب اور پاکستان دونوں کے سفیروں کا پس منظر فوج سے ہے۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الا مالکی کا تعلق سعودی عرب نیوی سے ہے ۔

پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ( ر) راحیل شریف 2017 سے فوجی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔