پولیس دوڑمیں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

پولیس دوڑمیں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
سورس: File photo

سیالکوٹ میں پولیس بھرتی ٹیسٹ کے لئے دوڑ کے دوران نوجوان انتقال کرگیا۔

روشن مستقبل کے خواب ہر نوجوان سجاتا ہے لیکن یہ خواب حقیقت کا روپ دھارتے ہیں یا نہیں کوئی نہیں جانتا ۔ 

سیالکوٹ  پولیس میں بھرتی کے لئے خود کو توانا ہونے کا ثبوت دینے کے لئے نوجوان دوڑ میں شریک ہوا ۔ دوڑ کی حد ختم ہونے سے قبل ہی نوجوان  کی سانسیں دم توڑگئیں ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس انٹرویو میں دوڑ کے لئے نوجوان بھاگتے ہوئے گر گیا جس کے بعد اس کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ 

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیدوار کی ہلاکت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔