فٹیف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

فٹیف کا پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
سورس: File photo

پیرس ،ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدر نے کہا کہ پاکستان کی مکمل مانیٹرنگ کررہے ہیں پاکستان کی کارکردگی اچھی ہے ۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ سے متعلق سزاؤں کے لئے قانون سازی کی ہے ۔ پاکستان کی کارکردگی بلیک لسٹ میں لے جانے والی نہیں ۔ 

صدر نے کہا کہ پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں  اس لئے پاکستان ابھی جون تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا ۔ 

اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان 27 جون تک نکات پر عملدرآمد کرے اجلاس میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 24 نکات پر عملدرآمد کرلیا ہے ۔

ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کرنا تسلی بخش امر ہے اور پاکستان مکمل 27 نکات پرجون تک  عمل کرے ۔ 

یاد رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ہے اور پاکستان اس گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پچھلے کئی ماہ سے اقدامات کررہا ہے ۔