وزیر اعظم فیصلے کرتے ہیں اور فوج ان فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، فواد چودھری

وزیر اعظم فیصلے کرتے ہیں اور فوج ان فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، فواد چودھری
کیپشن: وزیر اعظم فیصلے کرتے ہیں اور فوج ان فیصلوں کی حمایت کرتی ہے، فواد چودھری
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کے دو ڈھائی برسوں نے پاکستان کی قسمت بدلی ہے اور حکومت نے کامیابی سے کووڈ 19 کا مقابلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فیصلے کرتے ہیں اور پاک فوج ان فیصلوں کی حمایت کرتی ہے۔ اگلے 6 ماہ میں لاپتا افراد کی تعداد زیرو ہو جائے گی اور لاپتا کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا قانون لا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دو سے ڈھائی سال نے پاکستان کی قسمت بدلی ہے۔ ہم نے وہ کامیابی حاصل کی جو کوئی دوسرا ملک سوچ بھی نہیں سکتا جبکہ ہم نے کامیابی کے ساتھ عالمگیر وبا کورونا وائرس کا مقابلہ کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان میں اعلیٰ حکومتی سطح پر کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہیں آیا جبکہ  پاکستان میں آزادی اظہار کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔