جیل بھرو تحریک میں   گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے 47 کار کنوں کو اڈیالہ جیل اور قائدین کو سرگودھا جیل منتقل کردیا گیا

جیل بھرو تحریک میں   گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے 47 کار کنوں کو اڈیالہ جیل اور قائدین کو سرگودھا جیل منتقل کردیا گیا

 راولپنڈی  :جیل بھرو تحریک میں   گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی کے 47کار کنوں کو اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا۔جبکہ  پارٹی کے قائدین کو شاہ پور جیل سرگودھا روانہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  کی جیل بھرو تحریک کے تحت کل راولپنڈی سے گرفتاری دینے والے کارکنوں کو  اڈیالہ جیل میں  رکھا گیا ہے ۔  جبکہ پی ٹی آئی قائدین  کو شاہ پور جیل سرگودھا روانہ کر دیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی کو قیدی وین کے ذریعے رات گئے شاہ پور سرگودھا روانہ کیا گیا۔ رہنماوں میں  سابق ممبران اسمبلی میں صداقت عباسی۔ زلفی بخاری، فیاض الحسن چوہان، لطاسب ستی، اعجاز خان جازی، ساجد محمود شامل ہیں۔  

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی  ٹی آئی )  کی جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے کا آغاز گزشتہ روز کمیٹی چوک راولپنڈی سے ہوا تھا  جہاں پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے کارکنان بڑی تعداد میں پہنچے۔


جیل بھرو تحریک کے تیسرے مرحلے میں راولپنڈی سے  پانچ اہم رہنماؤں سمیت 80 سے 90 کارکنوں نے گرفتاریاں دیں تھٰیں ۔ 

 ذرائع کے مطابق  پی ٹی آئی کے 27 ارکان کو پولیس ٹریننگ اسکول روات میں  بھی رکھا گیا ہے ، جیل بھرو تحریک کے منتظم اعجاز چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاور میں بھی ہزاروں افراد گرفتاری دینے نکلے تھے مگر کسی نے انہیں گرفتار ہی نہیں کیا۔


 واضح ر ہے کہ  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )  عمران خان نے بدھ 22 فروری سے جیل بھرو تحریک لاہور سے شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 
 
 

مصنف کے بارے میں