ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کردی

اسلام آباد :ایف آئی اے نے عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے پمز یا پولی کلینک اسپتال کا بورڈ بنانے کیلئے درخواست دائر کر دی ،درخواست میں ایف آئی اے نے عمران خان کا پولی کلینک یا پمز اسپتال اسلام آباد سے طبی معائنہ کروانے کی استدعا کی ہے۔

 ایف آئی اے نے درخواست میں کہا  کہ میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے،عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیرالتوا ہے،  عبوری ضمانت ملنے کے بعد عمران خان رعایت کا غلط فائدہ اٹھارہےہیں اور عدالت پیش نہیں ہورہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان ایف آئی اے کے ساتھ تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کررہے،  عمران خان کو آرتھوپیڈک کا مسئلہ ہے لیکن میڈیکل رپورٹ کینسر ہسپتال کی جمع کروا رہے ہیں ،شوکت خانم ہسپتال کی سربراہی عمران خان کرتے ہیں، میڈیکل رپورٹ کو معتبر تسلیم نہیں کرسکتے، عمران خان کا پمز یا پولی کلینک ہسپتال سے طبی معائنہ کروانا چاہیے۔  

ایف آئی اے نے درخواست میں کہا ہے کہ پمز یا پولی کلینک میں کی گئی عمران خان کی طبی رپورٹس کو زیرغور لایاجاسکتاہے،جس کیلئے عمران خان کے طبی معائنے کے لیے  میڈیکل بورڈ تشکیل دے کر عمران خان کی طبی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاجائے۔