توانائی بحران پر قابو پانے کیلئےمارکٹس رات 8 بجے بند کروانے کا فیصلہ

 توانائی بحران پر قابو پانے کیلئےمارکٹس رات 8 بجے بند کروانے کا فیصلہ

کراچی: توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے کمشنر کراچی نے شاپنگ مال اور مارکیٹیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرانے کی ہدایت کردی ۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر کمشنر کراچی نے تمام ڈی سیز کو مارکٹس رات 8 بجے بند کروانے کے حوالے سے حکم نامہ جاری کردیا ہے ، حکم نامے کے مطابق  کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے متعلق وفاقی حکومت کے احکامات پر  ہر  صورت عمل درآمد کرایا جائے۔
 

مصنف کے بارے میں