فل کورٹ تشکیل ، جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر کو شامل نہ کیا جائے: حکومت کی نئی درخواست دائر

فل کورٹ تشکیل ، جسٹس اعجاز اور جسٹس مظاہر کو شامل نہ کیا جائے: حکومت کی نئی درخواست دائر
سورس: File

اسلام آباد: حکومت میں شامل تین بڑی سیاسی جماعتوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔مسلم لیگ ن ،پیپلز پارٹی اور جے یو ائی کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر کی گئی ہے۔

حکومتی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ تشکیل دیتے ہوے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو شامل نہ کیا جائے ۔دونوں ججز پہلے ہی پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات پر اپنی رائے کا اظہار کرچکے ہیں ۔

تین بڑی سیاسی جماعتوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود ،جسٹس عائشہ ملک سمیت دیگر ججز پر مشتمل فل کورٹ بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں